میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری، 9 بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری، 9 بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم میں شدت آگئی۔ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری سے 9 بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے،غزہ کی محصور پٹی میں اسرائیل کے حملے میں حماس کے کمانڈر سمیت جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہوگئی اور کئی برسوں سے جاری لڑائی میں یہ حملے ہلاکت خیز دنوں میں سے ایک ثابت ہوا۔قطری خبررساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے منگل کی صبح بھی بمباری کی گئی جس میں خان یونس، البوریج کیمپ اور الزیتون کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔فلسطینی محکمہ صحت نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 106 افراد زخمی ہوئے ان میں سے زیادہ تر بچے آپس میں رشتہ دار ہیں۔مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں 300 فلسطینی شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد حماس نے اسرائیل میں درجنوں راکٹس فائر کیے تھے جس میں ایک بیرج بھی شامل تھا جس نے یروشلم سے کہیں دور فضائی حملوں کے سائرن بند کردیے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بے رحم سرائیلی فورسز نے غز ہ پر فضائی بم برسا دیئے۔ بچوں سمیت متعدد افراد کو شہید کر دیا۔ صہیونی بمباری کے بعد غزہ میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی پر جوابی حملہ کیا۔ مقبوضہ بیت المقدس سے سو کلومیٹر دور غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر میزائل داغے، حملے کے خوف سے اسرائیلی پارلیمنٹ کو خالی کروالیا گیا۔حماس نے ٹینک شکن میزائل سے اسرائیلی فوج کی گاڑی بھی تباہ کر دی۔ حماس کے حملے کے خوف سے انتہا پسند یہودیوں کو مسجد الاقصی میں داخلے کا فیصلہ بھی ترک کرنا پڑا، مسجد الاقصی کے دروازے سے واپس لوٹ گئے۔ بعض صہیونی شہریوں نے مسجد الاقصی کے احاطے میں آگ لگا دی۔ انتہا پسند آگ کے مناظر دیکھ کر خوش ہوتے رہے۔ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے قبلہ اول پر دھاوا بولا، بے بس فلسطینیوں پر ظلم کا پہاڑ توڑ ڈالا، نمازیوں پر ربڑ کی کوٹنگ والی گولیاں برسائیں، شیلنگ کی، بم بھی پھینکے، مسجد کے قالین کو بھی آگ لگ گئی۔ حملوں میں 300 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔اس کے باوجود فلسطینی جرات کی دیوار بن گئے۔ اسرائیلی مظالم کے آگے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کر دیا۔ قابض فورسز پر پتھرا کیا اور آخری دم تک قبلہ اول کے تحفظ کا عزم بھی کیا۔ بے رحم اسرائیلیوں نے خواتین کو بھی نہ بخشا بے دردی سے گرفتار کیا۔ بہادر فلسطینی لڑکی ہتھکڑیاں لگتے ہوئے مسکراتی رہی۔ مسجد الاقصی کے باہر یہودی شہری نے فلسطینیوں پر گاڑی چڑھا دی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ صہیونی فورسز سے فلسطین پر مظالم اور مقبوضہ بیت المقدس میں تعمیرات روکنے کا مطالبہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں