میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میں لائیو کال کرتی ہوں وزیر اعظم جواب دیں ، مریم اور نگزیب کا چیلنج

میں لائیو کال کرتی ہوں وزیر اعظم جواب دیں ، مریم اور نگزیب کا چیلنج

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لائیو کالیں حکومتی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کرتی ہوں کہ میں لائیو کال کرتی ہوں وہ میری کال کا جواب دیں،کیا عمران چاول لینے سعودی عرب گئے تھے، عمران خان تمام مافیا کا سہولت کار ہے، جس نے آئین توڑا اس کے لیے کوئی سزا نہیں،مالم جبہ، بی آر ٹی اور 23 فارن اکاؤنٹس کا حساب کب دیں گے،فواد چودھری نے پھر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر حملہ کیا، سپریم کورٹ کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ لائیو کالیں حکومتی ڈرامہ ہے، وزیراعظم ہاؤس میں 15 لوگوں کو وین پر بٹھا کر وزیراعظم کو لائیو کالیں کرائی جاتی ہیں، اگر وزیراعظم نے عوام سے بات کرنی ہے تو مارکیٹس میں بات کر کے دیکھ لیں۔اْن کا وزیر اعظم کے دورہ سعودیہ عرب سے متعلق کہنا تھا کہ دورے میں چاولوں کی بوریاں لے کر آتے ہیں، کیا عمران چاول لینے سعودی عرب گئے تھے، ہزار ارب کے نئے قرضے لیے گئے تاہم ایک اینٹ نہیں لگائی گئی، عوام کے پاس بل اور گھر کا کرایہ دینے کے لیے پیسے نہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج عوام پوچھتے ہیں کشمیر کا سودا کیسے ہوا، عوام پوچھتے ہیں مہنگائی 17 فیصد ہوگئی، چینی پہلے ایکسپورٹ ہوتی ہے پھر امپورٹ ہوتی ہے، آٹا پہلے ایکسپورٹ ہوتا ہے پھر امپورٹ ہوتا ہے، عوام پوچھ رہے ہیں معاشی نمو کی شرح منفی میں کیسے گئی، کیوں آ ٹا چینی مہنگی ہے؟ کون جواب دیگا؟مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان تمام مافیا کا سہولت کار ہے، جس نے آئین توڑا اس کے لیے کوئی سزا نہیں، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ان کا فوکس چوری پر ہے، آج ملک کی معیشت تباہی کے دھانے پر ہے، عدالتوں پر حکمرانوں کی جانب سے حملے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مالم جبہ، بی آر ٹی اور 23 فارن اکاؤنٹس کا حساب کب دیں گے، آپ نے تو احتساب کمیشن کو تالے لگا رکھے ہیں، لوگ کورونا سے مر رہے ہیں کیوں مریضوں کو آکسیجن نہیں مل رہی۔مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف پر ڈھائی سال سے لگائے جانے والے الزامات کا ثبوت نہیں ملا، کسی بھی کیس میں کوئی ثبوت سامنے نہیں لایا جاسکا، اس لیے حدیبیہ کیس کو کھولنے کی بات کی جا رہی ہے، حدیبیہ کیس 2000 میں بنا، نیب نے 2 سال لگا کر ریفرنس فائل کیا، اگر حدیبیہ کیس پر بیان نہ دیتے تو انہیں سعودی عرب کے دورے پر عوام کو جواب دینا پڑتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں