میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف کا نوازشریف اور فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ

شہباز شریف کا نوازشریف اور فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلافشہباز شریف کا نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق تینوں رہنماوں نے عید الفطر کے فوری بعد حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کے خلاف فیصلہ کن راونڈ کے لیے مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔ شہباز شریف حکومت مخالف تحریک میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ ن لیگ کے مطابق تینوں رہنماں کا ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کو روکے جانے کے خلاف عدالت جانے پر اتفاق ہوا۔عید الفطر کے بعد پی ڈی ایم کے اہم کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اے این پی اور پیپلزپارٹی کو دعوت دینے پر بھی گفتگو بھی کی گئی۔ اتفاق کیا گیا کہ معاملات طے پانے کی صورت میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں دعوت دی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں