چوہدری برادران کیخلاف مقدمات وزیراعظم کے اشاروں پر بنے ،شاہد خاقان عباسی
شیئر کریں
سابق وزیر اعظم اور (ن) لیگ کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ میدان میں آ گئی ہے چینی سکینڈل کا محاسبہ کریں گے نیب وزیراعظم کے اشاروں پر کام کررہا ہے چوہدری برادران کے خلاف کیسز بھی وزیراعظم کے اشاروں پر بنے چوہدری برادران نے کچھ ملاقاتیں شروع کیں تو نیب نے بلا لیا جب سب کچھ کھل رہا ہے تو پھر پارلیمنٹ کا اجلاس کیوں نہیں ہو سکتا ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ شوگر سکینڈل میں وزیراعظم ملوث نہ ہو اگر وزیراعظم ملوث نہیں تو پھر یہ انتہائی نا اہل حکمران ہیں نا اہل اور کرپٹ حکومت کورونا وباء پر قابو نہیں پا سکی۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نواز شریف کررہے ہیں اور کریں گے ۔کوئی سرکس نہیں لگی کہ مریم نواز ہر وقت ٹویٹ کرتی رہیں انہوں نے کہا کہ مریم نواز ضرورت پڑنے پر ہر صورت ٹویٹ کریں گی چینی سکینڈل پر (ن) لیگ میدان میں آ گئی محاسبہ کریں گے انہوں نے کہاکہ عام شہریوں کے لیے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانا انتہائی مشکل ہے ۔اشرافیہ اور اثر ورسوخ والے لوگ کورونا ٹیسٹ کرا رہے ہیں بول رہا ہوں تو نیب کی طرف سے اہلخانہ کو بلانے کا سلسلہ جاری ہے ۔