قومی اسمبلی میں کورونا وبا کی احتیاطیں نظر انداز
شیئر کریں
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرامور کشمیر علی امین گنڈا پور، تحریک انصاف کے رہنما چیرمین قائمہ کمیٹی دفاع امجد نیازی اورمسلم لیگ(ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر سمیت کئی ارکان نے ماسک ہی نہیں پہنے تھے ، سماجی فاصلے کی بھی خلاف ورزی، ڈپٹی اسپیکر ارکان کو ہدایات دیتے ہی رہ گئے ۔وزیرخارجہ اور اپوزیشن رہنماؤں کے دستانے بھی نہیں تھے جب کہ دوسروں کی اس کی تلقین کی گئی تھی پیرکو قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان کی جانب سے احتیاطی تدابیر نظر انداز کرنے پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین ارکان سے گزارش ہے کہ سماجی فاصلہ رکھیں اور ماسک پہنیں، اگر ارکان کو مجلس کرنی ہے تو باہر جاکر کریں۔ قاسم سوری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں صرف کورونا کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔ جن اراکین نے بولنا ہوگا، تمام سیاسی جماعتیں ان کا نام دیں گی۔ ایوان میں اراکین فاصلے پر بیٹھیں گے ۔