میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد مذاکرات، بھارت اور گودی میڈیا میں صف ماتم بچھ گیا

اسلام آباد مذاکرات، بھارت اور گودی میڈیا میں صف ماتم بچھ گیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

سابق امریکی سفارت کار نے پاکستان سے حسد میں مبتلا بھارتی اینکر کولائیو شو میں کھری کھری سُنادی
بھارتی میڈیا کو جنگ بندی کو سراہنا چاہیے،جے ڈی وینسپاکستان میں محفوظ ہیں،سابق امریکی سفارت کار

امریکہ ایران جنگ بندی میں پاکستان کے فیصلہ کن کردار سے بھارت اور گودی میڈیا میں صف ماتم بچھ گیا، گودی میڈیا مودی حکومت کو خفت سے بچانے کیلئے پاکستان کیخلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کا سہارا لینے پرمجبور ہے، پاکستان میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سکیورٹی پر احمقانہ سوال کرنے پر بھارتی اینکرکو سابق امریکی سفارتکار جیفری گنٹر نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب صدر پاکستان میں مکمل محفوظ ہیں،بھارتی میڈیا اسکول کے بچوں والا طرز عمل دکھا رہا ہے، یہ زندگیوں کا معاملہ ہے،یہ روزگار کا معاملہ ہے،یہ مہنگے پٹرول کا معاملہ ہے، سابق امریکی سفارتکار نے کہا کہ بھارتی میڈیاکا اس نازک معاملے کو بھارت پاکستان تنازع میں تبدیل کرنا افسوسناک ہے، میں بھارتی میڈیاکو اسکے شرمناک رویے پر بطور سزا 30 منٹ کیلئے کمرے میں بند کرنا چاہوں گا، سابق امریکی سفارتکار کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کو بے کار بحث و مباحثے میں الجھنے کے بجائے جنگ بندی کو سراہنا چاہیٔے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں