میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت: ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ 4 فوجی ہلاک، سرچ آپریشن جاری

بھارت: ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ 4 فوجی ہلاک، سرچ آپریشن جاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارتی ریاست پنجاب کے بٹھنڈا ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ فورسز نے واقعے کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا۔معاملے کی حساسیت کے سبب دفاعی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرخبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ بتایا کہ بھٹنڈا کے ملٹری اسٹیشن پر فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد کے پاس گولہ بارود بھی موجود تھا۔بھارتی پنجاب میں ایک سینئر پولیس اہلکار ایس پی ایس پرمار نے ’رائٹرز ’کو بتایا کہ یہ واقعہ ملٹری اسٹیشن کی کینٹین میں پیش آیا تاہم یہ دہشت گردی کا حملہ نہیں تھا۔بیان کے مطابق یہ واقعہ صبح 4 بج کر 36 منٹ پر پیش آیا، فائرنگ کے بعد فوج کی کوئیک ری ایکشن ٹیمیں متحرک ہو گئیں اور انہوں نے چھائونی کو گھیرے میں لیتے ہوئے سیل کر دیا، اس حوالے سے مزید تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔مذکورہ ملٹری اسٹیشن نئی دہلی کے شمال مغرب میں تقریباً 280 کلومیٹر (175 میل) کے فاصلے پر واقع ہے، جس میں زیادہ تر فوجیوں کے اہل خانہ رہائش پذیر ہیں اور یہ ایک رہائشی فوجی علاقہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں