میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلی سے حسن سلوک کرنے والے امام کی ایک اور ویڈیو وائرل

بلی سے حسن سلوک کرنے والے امام کی ایک اور ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

الجزائر میں نماز تراویح پڑھاتے ہوئے وائرل ہونے والے امام صاحب کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر دیکھا جاسکتا ہے کہ امام نماز پڑھانے کے بعد دعا مانگ رہے ہوتے ہیں کہ ایک نو عمر شخص انکے پاس آتا ہے اور کندھے پر ہاتھ رکھ کر بوسہ دیتا ہے جبکہ ساتھ ہی کئی بچے امام صاحب سے مسجد میں ہی لپٹ جاتے ہیں اور والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ قبل ازیں الجزائر میں رمضان المبارک کی براہ راست نشریات کے دوران اْس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی تھی جب بلی چھلانگ مار کر نماز تراویح کی امامت کرانیوالے امام صاحب کے اوپر چڑھ گئی تھی تاہم امام صاحب نے اس دوران انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا اور بلی سے بے نیاز ہوکر اپنی تلاوت جاری رکھی جس کی ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں