میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیو اسٹاک سندھ، معطل ڈائریکٹر اینمیل بریڈنگ رانا احتشام کے خلاف تحقیقات جاری

محکمہ لائیو اسٹاک سندھ، معطل ڈائریکٹر اینمیل بریڈنگ رانا احتشام کے خلاف تحقیقات جاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) محکمہ لائیو اسٹاک سندھ، کرپشن کے سنگین الزامات میں معطل افسر ڈائریکٹر اینمیل بریڈنگ کے عہدے پر براجمان، رانا احتشام کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحقیقات جاری، گیس پلانٹ کی مرمت میں بھی کروڑوں روپے کے گھپلے، صدام شاہ نامی کلرک فرنٹ مین مقرر، تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک سندھ میں کرپشن کے سنگین الزامات میں معطل افسر اہم عہدے پر براجمان ہوا ہے، کچھ عرصہ قبل سندھ حکومت نے کرپشن کے سنگین الزامات میں ورلڈ بینک پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر اینمیل ہسبینڈری رانا احتشام کو معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا وہ تحقیقات سرد خانے کے حوالے ہو گئے اور رانا احتشام کو کچھ ماہ معطلی کے بعد دوبارہ ڈائریکٹر اینمیل بریڈنگ مقرر کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق رانا احتشام نے بند بیجوں کے ذخیرہ کیلئے بنائے گئے بند پڑے گئس پلانٹ کی مرمت کی مد میں کروڑوں روپے نکال لئے ہیں جبکہ رانا احتشام نے صدام شاہ نامی کلرک کو فرنٹ مین مقرر کرکے ٹھیکوں کے تمام معاملات اس کے حوالے کردیئے ہیں، رانا احتشام نے صدام شاہ نامی کلرک کو غیرقانونی طور پر اکائونٹنٹ کی چارج بھی دے رکھی ہے، ذرائع کے مطابق شیرازی ٹریڈز کے نام سے صدام شاہ کی کمپنی بھی موجود ہے جس کے نام جعلی ٹھیکے لئے جاتے ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں