میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے جانے کا حکم معطل

شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے جانے کا حکم معطل

جرات ڈیسک
منگل, ۱۲ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر اور پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا حکم معطل کردیا۔عمران خان کے سابق مشیر شہزاد اکبر اور سابق معاون خصوصی شہباز گل ایف آئی اے کی جانب سے نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں دونوں رہنمائوں نے درخواستیںالگ الگ دائر کیں جن پر جلد سماعت کے لیے بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ۔پی ٹی آئی رہنمائوں نے اپنی درخواستوں میں موقف اپنایا ہے کہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں لہذا ان کی بیرون ملک روانگی پر پابندی کو ختم کیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما ئوں کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ مجازافسران مقررکریں جو وضاحت کریں کہ کس کے کہنے پرنام واچ لسٹ شامل کیا۔عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا حکم معطل کردیا۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آج (بدھ کو) صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں