میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عام انتخابات،الیکشن کمیشن کااسمبلیوں کیلئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کااعلان

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کااسمبلیوں کیلئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کااعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلیوں کے لئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں کہیں بھی کوئی نیا انتظامی یونٹ نہیں بنایا جائیگا،تمام صوبوں کے لئے حلقہ بندی کمیٹوں کی تشکیل 16اپریل 2022تک کر دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے تمام چیف سیکرٹری اور صوبائی الیکشن کمشنر ز کو حلقہ بندی کے کام کے لئے مطلوبہ نقشہ جات ودیگر دستاویزات کی فراہمی کی ہدایت کی ۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ 11اپریل 2022سے 26اپریل 2022تک مطلوبہ نقشہ جات و دیگر دستاویزات کی فراہمی کی جائے گی، 20اپریل 2022سے 24اپریل 2022تک حلقہ بندی کمیٹیوں کی ٹریننگ کی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 28مئی 2022کو کر دی جائے گی ،29مئی 2022سے 28جون 2022تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر عوام اپنے اعتراضات اور سفارشات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کریں گے، الیکشن کمیشن تمام اعتراضات کی سماعت اور فیصلے یکم جولائی 2022سے 30جولائی 2022تک انجام دیگا، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 3اگست 2022کو شائع کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں