عمران خان کاملک میں فوری نئے انتخابات کامطالبہ
شیئر کریں
سابق وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز پشاور میں جلسے کی کال دے دی۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ وہ بدھ کے روزعشاء کے بعد پشاور میں جلسہ کریں گے، یہ ان کا رجیم چینج کی بیرونی سازش کے ذریعے ہٹائے جانے کے بعد پہلا جلسہ ہوگا، وہ چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے تمام لوگ اس جلسے میں شرکت کریں کیونکہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک کے طور پر وجود میں آیا تھا یہ کسی بیرونی طاقت کی کٹھ پتلی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر نئے انتخابات کرائے جائیں کیونکہ یہ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے کہ لوگوں کو صاف اور شفاف انتخابات کے ذریعے فیصلہ کرنے دیا جائے کہ وہ کس کو اپنے وزیر اعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ادھر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان 17 اپریل کو کراچی کا دورہ کریں گے۔پی ٹی آئی کے سینئیر رہنماء علی زیدی نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف 17 اپریل کو کراچی پہنچیں گے جبکہ اسی روز پی ٹی آئی کراچی میں مزار قائد سے متصل باغ جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کراچی میں تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کی دیگر قیادت بھی موجود گی۔