میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فورسز کی دہشت گردی5 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فورسز کی دہشت گردی5 نوجوان شہید

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے فائرنگ کرکے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 جب کہ اسلام ا?باد میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک 12 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں، جمعہ کے روز بھی نام نہاد سرچ ا?پریشن کے دوران بھارتی فوج نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ سفاک فوج نے ضلع شوپیاں میں ایک مسجد پر بھی گولیاں برسائیں۔دریں اثناغیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجار ی کشمیریوں کی نسل کشی خاص طور پر بھارتی فوجیوں کی طرف سے بے گناہ نوجوانوں کے بے رحمانہ قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف اتوار مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لئے دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں