میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان چھو نے لگیں

شہر قائد میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان چھو نے لگیں

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں آسمان کو چھو نے لگیں شہر کے اکثریوٹیلیٹی اسٹور پر ضروری اشیاء خوردونوش چینی آٹا گھی ناہونے کے برابر، عوام مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں،عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق رمضان کی آمد سے قبل ہی شہر میں اشیاء خوردونوش کو پر لگ گئے گراں فروشوں نے غریب عوام کو لوٹنے کیلئے کمر کس لی چینی آٹے گھی و دیگر کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں جبکہ آٹا چینی گھی یوٹیلیٹی اسٹور پر مشکل سے مل رہا ہے رمضان میں دوروز باقی رہ گئے ہیں حکومتی اعلانات نشستند ،گفتند برخاستندتک محدود ہے حکومتی ریلیف سے عوام اب تک محروم ہیں عوام رمضان میں روزے میں تکلیف سے بچنے کیلئے رمضان سے قبل ہی خریداری کرلیتے ہیں عوام بازار سے مہنگے داموں اشیاء خوردونوش خریدنے پر مجبور ہیںشہر کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے یوٹیلیٹی اسٹور پر خوردنوش کی اشیاء کا کوٹہ بڑھاکر عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرکے عوام کو مہنگائی اور بازار مافیا سے نجات دلائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں