وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی گئی ۔وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیوں کی مبارک باد دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام گھروں تک محدود رہیں۔ہماری مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک۔ میری اپیل ہے کہ کورونا کے ہنگام گھروں تک محدود رہیں اور قومی حفاظتی تدابیر کو بطور خاص اپنا کر اپنے اور اپنے اہل خانہ کی سلامتی کا اہتمام کرتے ہوئے عبادات کیجئے اور خوشیاں منائیے ۔ وزیراعظم عمران خان نے ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قومی حفاظتی تدابیر بطور خاص اپنا کر اپنی اور اپنے اہلخانہ کی سلامتی کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ قومی حفاظتی تدابیر بطور خاص اپنا کر عبادات کیجئے اور خوشیاں منائیے ۔