میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عرب امارات ، قطر ، تھائی لینڈ ، ترکی سے سینکڑوں پاکستانی واپس آئے ، دفتر خارجہ

عرب امارات ، قطر ، تھائی لینڈ ، ترکی سے سینکڑوں پاکستانی واپس آئے ، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

بیرونِ ممالک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا خصوصی آپریشن کی تفصیلات وزارتِ خارجہ کرائسسز مینیجمنٹ سیل نے جاری کر دیں۔دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے 24 مارچ کو ایک سو ایک پاکستانی واپس آئے ۔ دفتر خارجہ کے مطابق قطر سے 24 مارچ کو قطر ائیر ویز کے ذریعے چالیس پاکستانی واپس آئے ۔ دفتر خارجہ کے مطابق تھائی لینڈ سے تھائی ائیرویز کے ذریعے 28 مارچ کو ایک سو ستر پاکستانی واپس آئے ۔ دفتر خارجہ کے مطابق ترکی سے پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے 3 اپریل کو 194 پاکستانی آئے ۔ دفتر خارجہ کے مطابق ازبکستان اور تاجکستان سے پی آئی اے خصوصی طیارے کے ذریعے 6 اپریل کو 131 پاکستانی آئے ۔ دفتر خارجہ کے مطابق ازبکستان سے 128 جبکہ تاجکستان سے 3 پاکستانی شامل ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق عراق سے 8 اپریل کو 136 پاکستانی آئے ۔ دفتر خارجہ کے مطابق آذربائیجان سے 11 اپریل کو 126 پاکستانی آئے ،ملائیشیا سے 11 اپریل کو 200 پاکستانی واپس آئے ۔ دفتر خارجہ کے مطابق اب تک وطن واپس آنیوالے پاکستانیوں کی کل تعداد 1098 ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں