گزشتہ 60 گھنٹے میں 13 ارب 18 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی،ثانیہ نشتر
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہاہے کہ گزشتہ 60 گھنٹے میں 13 ارب 18 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 10 لاکھ سے زائد مستحقین کو امداد فراہم کی گئی۔انہوںنے کہاکہ احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگیوں میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ میں نے اپنے اسٹاف کو بھی ایک سخت پیغام بھیجا ہے ، پچھلے 60 گھنٹوں کے دوران کرپشن میں ملوث 40 افراد کیخلاف کارروائی ہو چکی ہے ۔