یو این سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے حملوں کے خلاف قرارداد منظور، پاکستان کی حمایت
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۲ مارچ ۲۰۲۶
شیئر کریں
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔ سلامتی کونسل اجلاس میں پڑوسی ممالک پر ایران کے حملوں کی مذمت کی گئی، خلیجی ممالک کی جانب سے تیار مسودہ کے حق میں 13ووٹ آئے۔ ایران کے حملوں کی مذمت سے متعلق قرارداد پر چین اور روس غیرحاضر رہے۔ بحرین کے مندوب کا کہنا تھا کہ ایرانی حملوں کی مذمت کیلئے قرارداد 135ممالک نے کواسپانسر کی، پاکستان بھی خلیجی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف پیش قرارداد کا شریک معاون تھا۔ یہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ کوئی قرارداد 135 شریک معاونین نے پیش کی۔


