میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطی کی مزید 55 پروازیں منسوخ

جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطی کی مزید 55 پروازیں منسوخ

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۲ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

گزشتہ 13 روز کے دوران پاکستان سے مشرقِ وسطی کے لیے مجموعی طور پر 1739 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں،ایوی ایشن ذرائع

مشرقِ وسطی میں جاری کشیدگی کے باعث خطے کے فضائی آپریشن بری طرح متاثرتقریبا دس ممالک کے فلائٹ آپریشن مسلسل متاثر ہے، پاکستان سے بھی جمعرات کوبھی متعدد بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان سے دوحہ، بحرین،دبئی اور ابوظہبی جانے والی جمعرات کوبھی 55 پروازیں منسوخ کردی گئیں،گزشتہ 13 روز کے دوران پاکستان سے مشرقِ وسطی کے لیے مجموعی طور پر 1739 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

کراچی سے دوحہ، بحرین،دبئی،ابوظہبی اورنجف جانے والی 14 پروازیں منسوخ کی گئیں،جبکہ لاہور سے دوحہ، ابوظہبی، دبئی، جدہ، بحرین اور شارجہ کی 14 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

اسلام آباد سے دوحہ،دبئی، ابوظہبی،دمام،بحرین،ریاض،جدہ اورشارجہ جانے والی 25 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ سیالکوٹ سے دوحہ جانے والی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ دوسری جانب پاکستان کے لیے دبئی،ابوظہبی،شارجہ،راس الخیمہ اورفجیرہ سے آنے والی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں،

ذرائع کے مطابق دبئی کی 123، شارجہ کی 17، ابوظہبی کی 47 اور راس الخیمہ کی 17 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں، دوحہ ایئرپورٹ سے قطر ایئر کا خصوصی فلائٹ آپریشن جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں