میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حزب اللہ سے چھٹکارا پانا ہوگا، مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا، امریکی صدر

حزب اللہ سے چھٹکارا پانا ہوگا، مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا، امریکی صدر

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۲ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

امریکہ ایرانی انفراسٹرکچر کو مزید بڑا نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے

 

امریکی صدر ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے کہ امریکہ ایرانی انفراسٹرکچر کو مزید بڑا نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اسے ایک گھنٹے کے اندر ختم کر سکتا ہے۔وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ اگر ایران کی اعلی قیادت مرشد کے بیٹے کے ہاتھ میں رہتی ہے تو کیا وہ فتح کا اعلان کر سکتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا میں اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ میں تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

واضح رہے ٹرمپ نے اس سے قبل مجتبی خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے کو ناقابل قبول قرار دیا تھا۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ہم لبنان اور لبنانی عوام سے محبت کرتے ہیں اور ہمیں حزب اللہ سے چھٹکارا پانا ہوگا۔

ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے عسکری طور پر کیا کیا جانا چاہیے؟ اس سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ اسی سلسلے کا مزید تسلسل رہنا چاہیے۔ اس بات سے ان کا اشارہ موجودہ فوجی کارروائیوں کے جاری رہنے کی طرف تھا۔

ٹرمپ نے ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام اور فوجی قیادت کو پہنچنے والے ان نقصانات کا بھی بتایا جنہیں انہوں نے بھاری نقصانات قرار دیا۔ انہوں نیکہا ابھی کچھ اور اہداف باقی ہیں جنہیں نشانہ نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کچھ چیزیں چھوڑ رہے ہیں اور اگر ہم انہیں نشانہ بنانے کا فیصلہ کریں تو ہم انہیں آج دوپہر بلکہ ایک گھنٹے کے اندر نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ اگرا ایسا ہوا تو وہ لفظی طور پر اس ملک کو دوبارہ تعمیر کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

امریکی صدر نے بعد میں اس بات کی تصدیق کی کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں ابھی ختم نہیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں تاریخ میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ زور دار ضرب لگائی ہے اور ہم ابھی فارغ نہیں ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں