خطے کے کسی ملک کو نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں،ایرانی صدر
شیئر کریں
عالمی برادری جنگ کے ذمہ داروں پر توجہ نہیں دیتی،سکیورٹی کو سنگین خطرات ہیں
ایران امن قائم رکھنا چاہتا ہے، مسعود پزشکیان کی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے کے کسی ملک کو نشانہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ کسی تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ ایران خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ امن قائم رکھنا چاہتا ہے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات ضروری ہیں۔دوران گفتگو ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ عالمی برادری جنگ کے ذمہ داروں پر توجہ نہیں دیتی تو عالمی نظام اور سکیورٹی کو سنگین خطرات ہو سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ کسی تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے نومنتخب سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کو خط لکھا تھا۔وزیراعظم نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہارکیا اورانہوں نے ایران کے برادر عوام اور امت مسلمہ کے لیے پاکستانی عوام کی تعزیت اور دعائوں کا اظہار کیا۔


