میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں گٹکا ماوا فروش کینسر کی علامت بن گئے

تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں گٹکا ماوا فروش کینسر کی علامت بن گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

گٹکا ماوا فروش سعید اللہ عرف مولا کا کارخانہ سیکٹر 5 اے راجہ ہوٹل کے قریب مکان نمبر سی 184 میں قائم
سعید اللہ کا پورا گھر اس زہر نما کاروبار میں ملوث، تھانہ زمان ٹاؤن کی سرپرستی حاصل ہے، علاقہ مکین

(رپورٹ؍ ایم جے کے)تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں گٹکا ماوا فروش کینسر کی علامت بن گئے، گٹکا ماوا فروش سعید اللہ عرف مولا کا کارخانہ سیکٹر 5 اے راجہ ہوٹل کے قریب مکان نمبر سی 184 میں قائم، سعید اللہ کا پورا گھر اس زہر نما کاروبار میں ملوث ہے اور انہیں تھانہ زمان ٹاؤن کی سرپرستی حاصل ہے، علاقہ مکین۔ علاقہ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں گٹکا ماوا ڈیلر سعید اللہ عرف مولا کا گٹکا ماوا کا کارخانہ سیکٹر 50 اے راجہ ہوٹل کے قریب مکان نمبر سی 184 میں قائم ہے جہاں سے کھلے عام ہزاروں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر گٹکا ماوا کی سپلائی و فروخت زمان ٹاؤن کی مختلف کیبنوں پر جاری ہے، علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ گٹکا ماوا فروشی میں گٹکا ماوا ڈیلر سید اللہ عرف مولا کے علاوہ اس کا پورا گھر جن میں ابوبکر عرف مولا گٹکا فروش ولد سعید اللہ، عبیداللہ عرف نوید مولا گٹکا فروش ولد سعید اللہ، ذیشان عرف مولا گٹکا فروش ولد سعید اللہ، احسان عرف مولا گٹکا فروش ولد سعید اللہ اور دیگر بھی شامل ہیں، ذرائع نے مزید بتایا کہ کچھ دن قبل علاقہ مکین کی شکایت پر تھانہ زمان ٹاؤن نے گٹکا ماوا ڈیلر سعید اللہ عرف مولا کے کارخانے(گھر) پر چھاپا مارا جہاں سے ڈیلر سعید اللہ فرار پر اس کے بیٹے گرفتار ہوگ? لیکن سیاسی سہولت کاروں نے گٹکا ماوا ڈیلر سعید اللہ عرف مولا کے بیٹوں کو چھڑانے کے لیے تھانہ زمان ٹاؤن سے توڑ جوڑ کی جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا اور جو سامان تحویل میں لیا وہ بھی واپس کر دیا گیا، علاقہ ذرائع نے مزید بتایا کہ سعید اللہ عرف مولا گٹکا فروش اور اس کی پوری فیملی جن میں تمام بیٹے اور گھر کی عورتوں اور چھوٹے بچے شامل ہیں ان سے سعید اللہ عرف مولا گٹکا ماوا کی فروشی کرواتا ہے، تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں اسکے کء گٹکے ماوے کے کارخانے آباد ہیں اور یہ تھانہ زمان ٹاؤن کو ہفتہ ایک بڑی رقم دے کر علاقے میں بلا خوف گٹکا ماوا فروشی کر رہا بے، علاقہ مکین نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی پولیس کے اعلی حکام سعید اللہ عرف مولا اور اس کے بیٹوں کے خلاف خلاف فوری کارروائی کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں