میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ عظمی ،محکمہ پارک، 17گریڈ کا افسر 19گریڈ کی پوسٹ پر تعینات

بلدیہ عظمی ،محکمہ پارک، 17گریڈ کا افسر 19گریڈ کی پوسٹ پر تعینات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

پارکوں کی آرائش وبحالی کے لیے کروڑوں کے ٹینڈرز کھلنے سے قبل مشکوک تعیناتی
کے ایم سی پارک کی جانب سے ماضی کے ٹینڈرز بھی تنازعات کی زد میں رہے ہیں

(جرأت رپورٹ)بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ پارک اینڈ ہارٹی کلچر میں عدالتی احکامات کے برخلاف ایک اور افسر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، مختلف اسکینڈلز اور الزامات کی زد میں رہنے والے محکمہ پارک اینڈ ہارٹی کلچر میں گریڈ 18 کے افسر آصف اقبال کا تبادلہ کرکے گریڈ 19کے عہدے پر گریڈ 17 کے ایس سی یو جی افسر عبدالغفار میرانی کو ڈائریکٹر پارک تعینات کردیا ہے۔ اس سے قبل اعلیٰ عدالتیں کم گریڈ کے افسر کو اعلی گریڈ پر تعیناتی آن پے اسکیل ( او پی ایس) پر تعیناتی کے خلاف فیصلے اور احکامات جاری کرچکی ہیں۔ محکمہ پارک کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ 17گریڈ کے افسر کی 19 گریڈ کی پوسٹ پر مشکوک تعیناتی ایک ایسے وقت کی گئی ہے جب محکمہ ،شہر کے مختلف علاقوں میں پارکوں کی تزئین و آرائش اور بحالی کے لیے چار روز بعد کروڑوں روپے کے ٹینڈرز اوپن کرنے جارہا ہے۔ اس سے قبل بھی کے ایم سی پارک کی جانب سے کیے جانے والے ٹینڈرز تنازعات کی زد میں رہے ہیں اور متعدد کیسز عدالتوں میں زیر سماعت بھی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل مختلف الزامات میں محکمہ پارک سے ہٹائے گئے دو بااثر افسران اپنی تعیناتی واپس محکمہ پارک میں کراچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں