میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوبائی وزیر شرجیل میمن کا حلقہ منشیات فروشوں کا گڑھ

صوبائی وزیر شرجیل میمن کا حلقہ منشیات فروشوں کا گڑھ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے حلقے میں منشیات نے تباہی مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے حلقے ٹنڈو جام اور گرد نواح میں منشیات نے تباہی مچا دی، مین پوری کھانے کے باعث ٹنڈو جام کے دو نوجوان کینسر کے خطرناک امراض میں مبتلا ہو گئے، ٹنڈو جام میں مین پوری کھانے کے باعث دو نوجوان کینسر مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں ٹنڈو جام کے علائقے میر محلے کا رہائشی اور ٹائر پنکچر کی دکان پہ کام کرکے بچوں کا پیٹ پالنے والا روشن علی خاصخیلی میں پڑی کھانے کے باعث کینسر مرض میں مبتلا ہوگیا جبکہ دوسری جانب ٹنڈو جام شہر کے رشید کالونی سے تعلق رکھنے والے نوجواں اور سینئر صحافی کا نوجوان بیٹا محمد عرس بھی مین پوری کھانے کے باعث کینسر میں مبتلا ہو گیا ، ٹنڈوجام میں بڑھتی ہوئی منشیات نے نوجوانوں کی زندگیاں تباھ کر دی ہیں، ذرائع کے مطابق ٹنڈو جام ، موسیٰ کھٹیان ، ٹنڈو قیصر ، کھسیانہ موری ، ابڑی اور گرد نواح کے علاقوں میں منشیات فروشوں نے اڈے قائم کر رکھے ہیں ، جن مین آئس ، کچی شراب ، چرس و دیگر منشیات کے اڈے شامل ہیں ، ذرائع کے مطابق ٹنڈوجام کے گرد نواح میں سینکڑوں کچی شراب بنانے کے اڈے بھی موجود ہیں اور کچھ عرصہ قبل کچی شراب سے ہلاکتوں پر ایک بدنام زمانہ منشیات فروش پر مقدمہ بھی درج ہوا تھا تاہم سیاسی پشت پناہی کے باعث وہ بچ گیا اور دوبارہ کچی شراب کی تیاری و فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، ذرائع کے مطابق سیاسی اثر رسوخ کے باعث پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے، واضع رہے کہ کچھ عرصہ قبل سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے منشیات کے خلاف تحریک چلانے کا ٹوئیٹ کیا تھا تاہم وہ اپنے حلقے سے ہی منشیات کا خاتمہ کروانے میں ناکام ہے۔.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں