رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ، سندھ میں مختاکاروں کو چھاپوں کا اختیار
ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مختارکاروں کو چھاپوں کااختیاردے دیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے سیکشن افسران کے تجربہ کارنہ ہونے پرفیصلہ کیاحکومت سندھ نے 11افسران کو رمضان میں قیمتوں پرکنٹرول کیلئے چھاپوں کا اختیاردیاتھا مختیارکاراضافی ریٹ لینے پردکانداروں پربھاری جرمانے عائد کریں گے۔محکمہ سروسزجنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا