میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مینڈیٹ پر قبضے کیخلاف جدو جہد جاری رکھیں گے، حافظ نعیم الرحمن

مینڈیٹ پر قبضے کیخلاف جدو جہد جاری رکھیں گے، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی دھاندلی زدہ انتخابات میں مینڈیٹ پر قبضے کے خلاف آئینی و قانونی جنگ لڑے گی اور سیاسی و جمہوری جدو جہد جاری رکھیں گے ، عوامی خدمت اور اقامت دین کی جدو جہد کا سفر جاری رہے گا ، زبردستی مسلط کی گئی حکومت اور ظلم و استحصال کا نظام زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتا ۔ رمضان المبارک نزول قرآن ، جہاد اور انفاق فی سبیل اللہ کا مہینہ ہے اور پیغام دیتا ہے کہ ہم قرآن کی طرف لوٹیں اور قرآن کے نظام کو معاشرے میں نافذ کرنے کی جدو جہد کریں ۔ ماہ رمضان میں ہی غزوہ بدر ہوا جس میں چند جانثاران مصطفیٰ نے اپنے سے کئی گناہ زیادہ کفار کے لشکر کو شکت دی ۔ اسرائیل کی حالیہ دہشت گردی و جارحیت کے دوران غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت 30ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ، حکمران خواہ اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں کو بھلا دیں لیکن عوام نہیں بھلائیں گے ۔ اسرائیل و امریکہ کی مذمت اور اہل غزہ سے یکجہتی جاری رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجران سبزی و فروٹ منڈی کی جانب سے بابو محمد یوسف ایم ڈی ایس نیو سبزی منڈی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ میں ’’رمضان اور انفاق فی سبیل اللہ ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ استقبالیے سے امیر ضلع گڈاپ عرفان احمد نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر نائب امراء ضلع اکرم قریشی ، خالد صدیقی ، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، ناظم علاقہ جونجھار گوٹھ سید عاصم علی ، ناظم سبزی منڈی محمد خالد بھی موجود تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں