میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رحمان ڈکیت کا بیٹا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

رحمان ڈکیت کا بیٹا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

لیاری میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والا لیاری گینگ وار کے سابقہ سرغنہ رحمان ڈکیت کا جانشین نبی بخش پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں مارا گیا جبکہ ساتھی کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق نبی بخش پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب سول ڈیفنس ایریا جوبلی مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے مبینہ تبادلے میں ایک ڈاکو مار گرایا جبکہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، مارے جانے والے ڈاکو کی لاش اور زخمی کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزم کی شناخت 25 سالہ ساربان بلوچ ولد عبد الرحمن بلوچ جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 28 سالہ مقصود شاہ ولد محسن شاہ کے ناموں سے کی گئی۔ ہلاک و زخمی ملزمان سے دو پستول، چار چھینے گئے موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ۔مارا جانے والا ملزم لیاری گینگ وار کے سابقہ سرغنہ عبد الرحمن بلوچ عرف رحمان ڈکیت کا بیٹا تھا، ہلاک و زخمی ملزمان کے خلاف پولیس مقابلہ، اقدام قتل، اور اسلحہ ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ہلاک ملزم ساربان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری، منشیات فروشی سمیت متعددقدمات میں جیل جا چکا ہے۔پولیس نے حکام نے بتایاکہ ملزم ریکسر لائن، غریب شاہ، افشانی گلی اور اطراف میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ملزمان نے چند روز قبل غریب شاہ روڈ کے قریب منشیات کے اڈے پر فائرنگ بھی کی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں مسلم،طفیل بلوچ زخمی ہوئے، مسلم بلوچ دوران علاج ہلاک ہوگیا تھا، ملزم ساربان کچھ عرصے پہلے پولیس مقابلے میں زخمی ہوکر فرار بھی ہوا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں میں حبیب لمبا، راشد لمبا، بادشاہ بلوچ اور دیگر شامل ہیں۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور کرمنل ریکارڈ چیک کیاجارہاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں