بلدیاتی انتخابات میںپیپلز پارٹی بڑی جماعت ین کر ابھری ہے ، وزیراعلیٰ سندھ
شیئر کریں
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک بار پھر اپنے ۔مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی ابھرنے والی واحد بڑی جماعت ہے اور ایک ’’خود دعویدار‘‘کے رونے اور دعوئوں کو ایک طرف رکھ کر میئر کا عہدہ سنبھال لے گا۔ یہ بات انہوں نے فوارہ چوک میں منعقدہ کے ایم سی میگا اسپورٹس ایونٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقعے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، مشیر قانون مرتضی وہاب اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی سندھنے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں میئر کا عہدہ حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم (پی پی پی)اکثریتی جماعت ہیں اور میئر کے عہدے کے لیے ہمارے امیدوار کو کے ایم سی کونسل آسانی سے منتخب کر لے گی۔ جماعت اسلامی کے امیدوار نعیم رحمن کا حوالہ دیتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کے رونے اور الزامات کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور یہ گرم ہوا کے بلبلے ثابت ہوں گے۔