عمران خان کا سینئر رکن امریکی کانگریس بریڈ شرمین سے رابطہ
جرات ڈیسک
اتوار, ۱۲ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین سے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِاعظم عمران خان کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ اس گفتگو کے حوالے سے بریڈ شرمین کا کہنا ہے کہ وہ جلد ویڈیو بیان جاری کریں گے۔ عمران خان سے گفتگو سے پہلے پاکستانی امریکن ڈیمو کریٹ ڈاکٹر آصف محمود نے بریڈ شرمین سے ملاقات کی تھی۔ ڈاکٹر آصف نے چند روز پہلے پاکستان میں سیاسی صورتِ حال پر عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت میں بیان جاری کیا تھا۔