میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم ڈی اے کی زمینوں پر غیرقانونی قبضے ختم کرانے کیلئے آپریشن کاحکم

ایم ڈی اے کی زمینوں پر غیرقانونی قبضے ختم کرانے کیلئے آپریشن کاحکم

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر بلدیات، دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے آج ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے صدر دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل حاجی احمد اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں انہوں نے ہدایات دیں کہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زمینوں پر غیر قانونی قبضے ختم کرانے کے لئے آپریشن شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قانون اور قواعد و ضوابط سے ہٹ کر کام کرنے والے افسران سے سخت باز پرس کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے عوام کے سامنے جوابدہ ہے اور ہمیں ہر صورت عوام کی بہتری اور بہبود کے اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے ہدایات دیں کہ کوئی غیر قانونی قبضہ اور آباد کاری نہ ہونے دی جائے۔ ہر ابادی کا سیٹلائٹ ریکارڈ دیکھا جائے اور ہر غیر قانونی قبضے اور خلافِ ضابطہ آبادکاری کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس سلسلے میں اگلے ہفتے سے سخت آپریشن اور کارروائی شروع کی جائے۔انہوں نے کہا کہ خلاف ضابطہ قبضوں کے ختم کرنے کے لئے رینجرز، پولیس، ڈپٹی کمشنرز کی مکمل معاونت حاصل حاصل کی جائے۔۔انہوں نے کہا کہ کاٹج انڈسٹری کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی میں شکایات موصول ہوئی ہیں جن کا مکمل ازالہ کیا جائے۔انہوں نے ہدایات دیں کہ ایم ڈے اے کی اسکیموں کے پلاٹ جلد از جلد مالکان کو دیئے جائیں تاکہ وہ اپنے گھر بناکر آباد ہوسکیں۔انہوں نے گجر نالے اور دیگر نالہ متاثرین کی آباد کاری کے کام کو تیز کرنے کی بھی ہدایات دیں اور کہا کہ سندھ حکومت اپنے کئے گئے وعدوں کا بھرپور پاس رکھتی ہے اور یہ ہی عوام کا ہم پر اعتماد کا سبب ہے۔انہوں نے ہدایات دیں کہ افسران محنت سے اپنا کام کریں اور اپنے اپنے شعبوں کے کام کی مکمل رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے ایم ڈی اے افسران کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور متنبہ کیا کہ افسران کارکردگی بہتر کرکے دکھائیں بصورت دیگر انہیں ضابطے کی سخت کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے افسران سے مسائل بھی سنے اور کہا کہ سندھ حکومت اچھی کارکردگی والے افسران کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور خراب کارکردگی والوں کے خلاف کارروائی میں تاخیر نہیں کرتی لہذا خراب کارکردگی والے افسران اپنا قبلہ درست کرلیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں