ایم کیوایم کی تحریک عدم اعتمادمیں ساتھ دینے پرمشرو ط آمادگی
شیئر کریں
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)اکستان نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ساتھ دینے کیلئے متحدہ اپوزیشن کے سامنے مطالبات رکھ دیے۔ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے شہری سندھ سے متعلق اہم مطالبات کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ شہری سندھ کیلئے نوکریوں میں 40فیصد کوٹہ، بااختیار بلدیاتی نظام اور صوبائی مالیاتی کمیشن بنایا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا مقف ہے کہ معاہدہ تحریری ہو، مطالبات پر متحدہ اپوزیشن ضامن بنے۔ذرائع کے مطابق متحدہ نے شرط عائد کی ہے کہ مولانا فضل الرحمان، چوہدری برادران اور شہباز شریف معاہدے کے ضامن بنیں۔دوسری جانب نجی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال بعد اب حکومت پر بھروسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمان ضمانت دیں تو آصف زرداری کے وعدے پر اعتبار کرکے اپوزیشن کے ساتھ جاسکتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماں سے ملاقات کی تھی۔