شادی پر تحائف دلہن کی ذاتی جائیدادہے سپریم کورٹ
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ مارچ ۲۰۲۱
شیئر کریں
سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ شادی کے وقت دلہن کو دئیے گئے تحفے اس کی ذاتی جائیداد ہیں، یہ تحائف شرعی قانون کے مطابق بیوی سے واپس نہیں لیے جا سکتے۔سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس یحیی آفریدی پر مشتمل بینچ نے جائیداد کے تنازع پر تحریری حکم جاری کر دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 12 صفحات پر مشتمل فیصلے میں لکھا کہ عورت کو اپنی جائیداد رکھنے اور کاروبار کرنے کا پورا حق ہے، عورت کا والدین اور شوہر سے میراث لینے کا حق واضح طور پر طے کیا گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ شوہر اپنی بیویوں کو میراث کی فراہمی کیلئے وصیت کیا کریں، پاکستان میں اس بارے میں قرآن مجید کے احکامات کو بھی نظر انداز کیا جاتا ہے، فیصلے میں قرآنی آیات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔