میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کمشنر کراچی نے مہنگائی مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

کمشنر کراچی نے مہنگائی مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

( رپورٹ: جوہر مجید شاہ ) کمشنر کراچی ڈویژن نوید احمد شیخ نے مہنگائی مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، شہر اور شہری مافیا کے بے رحم پنجوں میں جکڑ دیے گئے، اپنی تعیناتی سے ابتک نوید احمد شیخ زبانی جمع خرچ اور کاغذی کارروائی سے آگے نہ بڑھ سکے۔حکومت سندھ کا محکمہ بیورو سپلائی اور کمشنریٹ سسٹم کے سرکردہ بیوروکریٹ افسران کمشنر کراچی ڈویژن، ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز،مختار کاروں نے اپنے ریاستی و ادارتی عہدے فرائض منصبی،اختیارات کو وصولیوں کا دھندا بنالیا۔ مذکورہ سسٹم کی مد میں لاکھوں،کروڑوں،اربوںکا خرچ عوام پر مزید بوجھ بن گیا۔ شہریوں کی جانب سے دیے جانے والے ٹیکس پر پلنے والے بھی شہریوں کے خلاف ڈٹ گئے،راشی و کرپٹ ضلعی انتظامیہ نے اپنے عہدوں اور مناصب کے حساب سے وصولیوں کا بازار سجا رکھا ہے۔ لاکھوں کروڑوں ٹھکانے لگادیے گئے، شہری مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔ ادھر انتہائی حیران کن بات یہ ہے کہ کمشنر کراچی ڈویژن نوید احمد شیخ بس اپنی سیٹ اور مراعات کے مزے لوٹ رہے ہیں اور شہری مافیا کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں، اس کے باوجود گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر چیف سکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے ایک لیٹر جاری کیا، جس کے تحت سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سوسائٹیز سے متعلق تحقیقات اور اسکی مکمل رپورٹ چیف سکریٹری اور وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی جائیگی، اس کمیٹی کا سربراہ کمشنر کراچی ڈویژن نوید احمد شیخ کو نامزد کیا گیا ہے۔ مذکورہ کمیٹی میں ایک سینئر افسر بطور نمائندہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے لیا جائیگا، جبکہ متعلقہ ڈپٹی و اسسٹنٹ کمشنر سے بھی رہنمائی لی جائیگی۔ ادھر کمشنر کراچی ڈویژن نوید احمد شیخ تاحال مہنگائی مافیا کو قابو کرنے سے قاصر ہیں، شہر میں حکومت سمیت ضلعی انتظامیہ کی رٹ کا کہیں نام نہیں، شہری اشیائے خوردونوش سمیت دودھ دہی اور گوشت مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنالیے گئے ہیں، جبکہ کمشنر سمیت انکے زیر نگرانی فرائض منصبی انجام دینے والے ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز مختار کار مجرمانہ غفلت و چشم پوشی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے اس قدر مشکل اور تکلیف دہ صورتحال کے باوجود مہنگائی مافیا کے خلاف کسی بھی قسم کا کوئی ایکشن یا کریک ڈاؤن کہیں نہیں کیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مذکورہ عناصر نے اپنے فرائض منصبی کو مال بناؤ پالیسی میں تبدیل کردیا۔ ادھر کمشنر کراچی ڈویژن نوید احمد شیخ کو ہاؤسنگ سوسائٹیز کی انکوائری میں بطور سربراہ نامزد کیا گیا ہے، کمشنر کراچی ڈویژن نوید احمد شیخ اپنے عہدے و فرائض منصبی کے مطابق تو تاحال شہریوں کو ریلیف سہولت دینے میں مکمل ناکام دکھائی دیتے ہیں، اس کمیٹی کا کیا حال ہوتا ہے اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں، ریاستی رٹ کی دھجیاں بکھیر دی۔ یاد رہے کہ کمشنر کراچی ڈویژن نوید احمد شیخ کی عدم دلچسپی و توجہ نے شہریوں کی جیبوں پر مہنگائی مافیا کو ڈاکہ زنی کا کھلا سرکاری لائسنس فراہم کردیا ہے۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں