بیٹری چوری کا الزام، اہل محلہ کے ہاتھوں نوجوان قتل
شیئر کریں
شہرقائد کے علاقے مچھرکالونی میںاہل محلہ نے بیٹری چوری کا الزام لگاکر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔رہزنی و چوری کی وارداتوں میں اس قدر اضافہ ہوچکا ہے کہ اب شہرقائد کے باسیوں نے اسٹریٹ کرائم سے تنگ آکر وارداتوں میں ملوث افراد کو خود ہی کیفردار تک پہنچا شروع کردیا ہے اور قانون بالاتر ان واقعات میں بہت سے بے گناہ بھی شہریوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز کراچی کی مچھر کالونی میں پیش آیا جس کے نتیجے میں نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز مچھر کالونی سے برآمد ہونے والی تشدد زدہ لاش کی شناخت 22سالہ طیب کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول نشے کا عادی تھا، جسے اہل محلہ نے بیٹری چوری کا الزام لگاکر تشدد کرکے قتل کیا۔مقتول کی والدہ نے کہاکہ میرے بیٹے کو ظالمانہ انداز میں تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے، پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی الٹا مجھے کہتے ہیں کہ اپنے بیٹے کی لاش دفنا دو۔مجھے انصاف چاہیے۔ذرائع کے مطابق مقتول کو اسی بیٹری کا پانی پلایا گیا ،جس سے طیب خان کی موت واقع ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق واردات کا مقدمہ چاروں نامزد ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جلد کامیابی ہوگی۔