اسلامی نظریاتی کونسل کی زینب الرٹ بل کا نام تبدیل کرنے کی تجویز
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ مارچ ۲۰۲۰
شیئر کریں
اسلامی نظریاتی کونسل نے زینب الرٹ بل کا نام تبدیل کرنے کی تجویز دے دی کونسل کا موقف ہے کہ بل کے موجودہ نام سے زینب کا خاندان اس حادثے کو کبھی بھول نہیں پائے گا۔رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے دی گئی تجویز میں کہا گیا ہے کہ زینب کا خاندان ہمیشہ کے لئے دبا کا شکار رہے گا اور اس قانون کا نام تبدیل نہ ہونے سے بچوں پر برے اثرات پڑیں گے ۔اراکین اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق بچے ہمیشہ زینب الرٹ بل کے نام سے متعلق سوال کیا کریں گے ، اس لیے بہتر ہوگا کہ اس کا نام تبدیل کر دیا جائے ۔