کرونا وائرس ،فضائی کمپنیوں کے کرایوں میں زبردست کمی
شیئر کریں
پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں گرنے اور کورونا وائرس کی وجہ سے فضائی ٹریفک میں کمی کے بعد فضائی کمپنیوں نے اپنے کرایوں میں زبردست کمی کردی ہے تاہم پاکستان میں فضائی کمپنیوں کے درمیان مقابلے کی کوئی فضا نہ ہونے اور کسی ریگولیٹر کی موجودگی نہ ہونے کے باعث پاکستان کے شہری اس سے محروم ہیں۔ پاکستان میں اندرون ملک پروازوں کے لیے پی آئی اے ، سیرین ائر اور ائر بلیو نے کارٹل بنایا ہوا ہے جس کے بعد سے وہ انتہائی مہنگے داموں اندرون ملک پروازوں کے لیے کرایے وصول کررہی ہیں۔ اس وقت کراچی لاہور اور کراچی اسلام آباد کا یکطرفہ کرایہ 14 ہزار روپے سے 18 ہزار روپے کے درمیان وصول کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے بھی اپنے کرایوں میں 10 تا 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے ۔ اگر کوئی مسافر یکطرفہ ٹکٹ خریدے تو اسے 10 فیصد ڈسکاو نٹ اور دوطرفہ ٹکٹ پر 25 فیصد ڈسکاو نٹ دیا جارہا ہے ۔