میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہ محمود نے یقین دلایا پاکستان تمام دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کریگا،امریکا

شاہ محمود نے یقین دلایا پاکستان تمام دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کریگا،امریکا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ پاکستان تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کرے گا۔جان بولٹن نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی اور اس کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات چیت کے بعد جان بولٹن نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے جیش محمد سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف اقدامات کو سراہا ہے ، پاکستان بھارت سے کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان کی جانب سے تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں