سولرنیٹ میٹرنگ کے نئے قواعد،پیپلز پارٹی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ فروری ۲۰۲۶
شیئر کریں
ہم حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں لیکن ان کی پالیسی کا حصہ نہیں، شازیہ مری
سولرپینل صارفین کیساتھ دھوکا ، وہ کیسے اپنا نقصان پورا کریں گے؟میڈیا سے گفتگو
پاکستان پیپلز پارٹی نے نیپرا کے نئے سولر نیٹ میٹرنگ قواعد پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہم حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں، لیکن حکومت کی پالیسی کا حصہ نہیں، حکومتی اعلان سے جب عوام مشکلات میں ہوتے ہیں توبات کرتیہیں۔انہوں نے کہاکہ نیپرا نے نیٹ میٹرنگ سیمتعلق اعلان کیا،حکومت کا طریقہ کار بہت غلط ہے،سولرپینل صارفین کیساتھ دھوکا ہوا ہے، وہ کیسیاپنا نقصان پورا کریں گے؟حکومت عوام میں اپنا اعتماد کیوں ختم کر رہی ہے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صارفین پر بوجھ نہ نہ ڈالا جائے۔


