میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بابراعظم کا موبائل فون گم ہونا

بابراعظم کا موبائل فون گم ہونا "مارکیٹنگ اسٹنٹ" نکلا

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۲ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

سابق کپتان پرینک کے بجائے اپنی فارم پر توجہ دیں، فینز

 

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کا موبائل گُم ہونے سے متعلق بیان مارکیٹنگ اسٹنٹ نکلا۔

بابراعظم نے اپنا موبائل کھو یا چوری ہوجانے کی اطلاع سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری کی صورت میں شیئر کی۔

انہوں نے مداحوں کو اپنے ساتھ پیش آئی پریشانی کے حوالے سے بتایا کہ میرا موبائل فون کھو گیا جس کے بعد سارے رابطے کے نمبر بھی چلے گئے ہیں تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ یہ ایک مارکیٹنگ اسٹنٹ تھا۔

بابراعظم کی پوسٹ مداحوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹر کو پریشان نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

سابق کپتان نے نجی کمپنی کی مارکیٹنگ کرتے ہوئے بتایا کہ فون مل گیا، اور آپ کی تمام پریشانیوں کو بہت سراہا جاتا ہے، انہوں نے پوسٹ پر ہنستے ہوئے ایموجی کو بھی شامل کیا۔

قومی کرکٹر کے فون اسٹنٹ پر کچھ شائقین محظوظ ہوئے جبکہ دیگر نے بابراعظم کو کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی فارم پر توجہ مرکوز کریں نا کہ ڈرامے بازیوں پر!۔

ایک صارف نے کہا کہ بابراعظم پرینک کے بجائے اپنی فارم پر توجہ دیتے تو پاکستان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ جیت سکتا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں