میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی پر مظالم کا ڈوزئیر بھی آئی ایم ایف کو پیش کرینگے،تحریک انصاف

پی ٹی آئی پر مظالم کا ڈوزئیر بھی آئی ایم ایف کو پیش کرینگے،تحریک انصاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ ججز کی تقرری کے معاملے میں وکلا کا ساتھ دیا جائے ،فیصل چوہدری
قاضی فائز عیسیٰ نے الیکشن فراڈ کو پورا تحفظ دیا،ججز کو امپورٹ کرکے اعلیٰ عدالتوں میں لایا جارہا ہے

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کو پیش کرنے کے لیے ایک ڈوزئیر تیار کرلیا ہے جس میں پی ٹی آئی پر ڈھائی سال میں ہوئے مظالم سے متعلق بتایا جائے گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف وفد سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور جوڈیشل کمیشن ارکان کو رابطے کی اجازت دے دی، ہم آئی ایم ایف وفد سے رابطہ کریں گے اور اپوزیشن لیڈر ان سے ملاقات بھی کریں گے ۔انہوں ں ے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئی ایم ایف وفد کو اڑھائی سال میں ہونے والے مظالم کا ڈوزئیر بھی پیش کرے گی، ہم نے ڈوزیئر تیار کرلیا ہے جو آئی ایم ایف وفد کو دیں گے ، یہ ڈوزیئر حقائق پر مبنی ہے ، اڑھائی سال میں جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا وہ سب اس ڈوزیئر میں ہے ۔فیصل چوہدری نے کہا کہ ایس او پی کے تحت عمران خان سے وکلا کی ملاقات ہوئی ہے عمران خان سے بشری بی بی کی ملاقات بھی ہوئی ہے عمران خان نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم پاکستانی عدالتی نظام پر اسالٹ ہے ، کورٹ پیکنگ پر وکلا تحریک ہے ساتھ کھڑے ہیں۔بانی نے کہا ججز کو امپورٹ کرکے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ لایا جارہا ہے ، بانی نے کہا ہے پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے بانی کا موقف پی ٹی آئی کو عوام نے 8 فروری 2024 کو بھرپور سپورٹ کیا مگر قاضی فائز عیسی نے الیکشن فراڈ کو پورا تحفظ فراہم کیا بانی نے ہدایات دی ہیں ججز کی اپوئنٹ منٹ پر وکلا تحریک کا ساتھ دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں