میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز لیگ نے پنجاب میں حکومت بنانے کا ہدف حاصل کرلیا

نواز لیگ نے پنجاب میں حکومت بنانے کا ہدف حاصل کرلیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن )نے پنجاب میں حکومت بنانے کا ہدف حاصل کرلیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق (ن ) لیگ کے 22 آزاد ارکان میں 80 فیصد کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں ،(ن )لیگ کو پیپلز پارٹی کے 10 ووٹ بھی مل سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حمایت سے جیتے ہوئے ارکان سے بھی ن لیگ نے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق منتخب ارکان کے تناسب سے خواتین اور اقلیت کی سیٹ بھی شامل ہوگی۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 371 سیٹوں میں سے حکومت بنانے کے لیے 186 ووٹ چاہئیں۔واضح رہے کہ 8 فروری کو پنجاب اسمبلی کی 296 نشستوں پر انتخابات ہوئے تھے ۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ نے 137، پی ٹی آئی حمایت یافتہ 116 اور آزاد امیدوار 22 نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں