میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی کے نومنتخب دو ممبران اسمبلی گرفتار

پیپلز پارٹی کے نومنتخب دو ممبران اسمبلی گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

دادوکی تحصیل میہڑ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی عرفان ظفر لغاری اور رکن سندھ اسمبلی فیاض بٹ سمیت متعددکو گرفتار کر لیا گیاہے۔میہڑ سے پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی عرفان ظفر لغاری، ان کے چچا قمبر لغاری اور نومنتخب رکن سندھ اسمبلی فیاض بھٹ کو انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔این اے 227 پر پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار عرفان ظفر، عمران لغاری ، قمبر لغاری پر میہڑ تھانہ میں دہشت گردی ایکٹ تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم عرفان ظفر لغاری عمران لغاری اور قمبر لغاری سمیت دوسو افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ملزمان پر پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ اور حملہ کرنے کے الزامات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں