میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی مینڈیٹ قبول نہیں ، انتخابی نتائج کالعدم قراردیے جائیں،حافظ نعیم الرحمن

جعلی مینڈیٹ قبول نہیں ، انتخابی نتائج کالعدم قراردیے جائیں،حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے عام انتخابات میں جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی سیٹیں چھیننے اور مینڈیٹ پر قبضے کے خلاف اسٹار گیٹ، شاہراہ فیصل پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر پیپلزپارٹی اور ایم کیوا یم کو کراچی پر مسلط کیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن کا کام صاف و شفاف انتخابات کروانا تھا وہ لکھے ہوئے فیصلوں کا اعلان سنا کر شرمناک انداز میں عوامی مینڈیٹ کی توہین کرتا رہا،کراچی کی تمام قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواران نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں اور ان تمام نشستوں کے فارم ہمارے پاس موجود ہیں، امیرجماعت اسلامی پاکستان نے فیصلہ کیا ہے ہم جعلی مینڈیٹ کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے نتائج ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے ساتھ سڑکوں پر بھی عوام کا مقدمہ لڑیں گے اور نتائج کالعدم کروائیں گے ، ہم نے چیف جسٹس کو انتخابی حقائق کے حوالے سے خط ارسال کردیا ہے ، کراچی کے عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے جماعت اسلامی پر مکمل اعتماد کیا ہے ۔پورے پاکستان اور کراچی کے نتائج میں فرق ہے ، عوام نے جماعت اسلامی کو عام انتخابات میں بلدیاتی انتخابات سے زیادہ ووٹ دیے ہیں۔ آزاد امیدوار جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر دہشت گردوں اور بھتہ خوروں کا مقابلہ کریں، اہل کراچی مایوس ہو کر گھر میں نہ بیٹھیں،طویل جدوجہد ہے جو نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔انتخابات کی گہما گمی میں انٹر میڈیٹ کے غلط نتائج کو نہیں بھولے ہیں،ہم اسے بھی کالعدم کروائیں گے ۔احتجاجی مظاہرے سے امیرجماعت اسلامی ضلع ایئرپورٹ توفیق الدین صدیقی،نومنتخب رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان،عمر فاروق اوریوسی چیئرمین وسیم مرزا نے بھی خطاب کیا۔درین اثناء عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کے خلاف شہر بھرمیں 8مقاما ت پر مظاہرے کیے گئے جن میں کورنگی ڈھائی نمبر،واٹر پمپ شاہراہ پاکستان،یوپی موڑ نارتھ کراچی،اورنگی پونے پانچ،حسن اسکوائر،قائدآباد چورنگی،امتیاز سپر مارکیٹ ناظم آباد نمبر ۷شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں