بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام
شیئر کریں
بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام وگیا،جنگی جنون میں مْبتلا بھارت کو ایک اور شرمندگی کا سامنا کر نا پڑا،طاقت کے نشے میں چور ہندوستان ایک مرتبہ پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے،پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک اور بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔خْفیہ اطلاعات کے مطابق مْودی سرکار14فروری کو پلوامہ حملے کی چوتھی برسی پر اْسی طرز کا ایک اور ڈرامہ رچانے جا رہی ہے۔منصوبے کے مطابق14فروری کو کشمیر کے جنوبی اضلاع میں بارْود سے لیس دھماکہ خیز گاڑی کے طرز کا حملہ کیا جانا ہے،پلوامہ، کلگام، انتناگ اور شوپیاں میں فوجی اہداف پر خود کش حملہ کئے جانے کی قوی اطلاعات ہیں،خْفیہ اطلاعات کے مطابق کسی نوجوان سے خود کش حملہ کروا کر الزام پاکستان اور آئی ایس آئی پر تھوپنا ہے،انتخابات کا وقت آتے ہی مْودی سرکار پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اْتر آئی ہے ،بھارت کی 9ریاستوں میں اس سال انتخابات ہونا ہیں جو2024کے بھارتی لوک سبھا انتخابات میں فیصلہ کْن اہمیت کے حامل ہیں،مْودی سرکار فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان مخالف جذبات اْبھار کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے، چاہے اس مقصد کے حصول کے لئے مْودی سرکار کو کتنے ہی فوجی کیوں نہ مروانا پڑیں۔بھارتی فوج کے جوان مْودی سرکار کے اقتدار کی حوس کا ایندھن بنیں گے۔باراک اوباما نے اپنی کتابThe Promised Landمیں لکھا تھا کہ پاکستان مخالف جذبات پر ہندوستان انتخابات جیتتا ہے۔جنوری2022میں کانگریس رہنما اْدت راج نے نریندر مْودی پر پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا 16جنوری2021کوWire The کی رپورٹ میں ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملے میں مْودی سرکار خود ملوث تھے۔رپورٹ کے مطابق ستائیس اکتوبر2022کو بھارتی وزیر دفاع نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے زور پر ختم کرنے کا بیان دیا تھا۔یکم نومبر2022کو لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا نے بیان دیا کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہے،حالیہ اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات کا مقصد جنگ کا ماحول بنا کر خطے کا امن داؤ پر لگانا ہے۔مْودی سرکار فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر جنگ بندی معاہدہ ختم کرنا چاہتا ہے،اسی لئے پاکستان کو نشانہ بنانے کی غرض سے کسی بھی فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لیاجا سکتا ہے۔