میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی انتخابی عمل مکمل کروانے کیلئے جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ کا عندیہ

بلدیاتی انتخابی عمل مکمل کروانے کیلئے جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ کا عندیہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

بلدیاتی انتخابات کو تین ہفتے ہونے کے باوجود تاحال انتخابی عمل کے نا مکمل رہنے ، نتائج میں تاخیر اور ملتوی شدہ 11نشستوں پر انتخابی شیڈول کے جاری نہ کرنے کے خلاف ہفتہ کوجماعت اسلامی کے تحت صوبائی الیکشن کمیشن کے آفس کے سامنے زبردست احتجاجی دھرنادیا گیا۔جس میں نو منتخب یوسی چیئر مین ، وائس چیئر مین اور وارڈ کونسلرز سمیت جماعت اسلامی کے کارکنوں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ’’11 ملتوی شدہ نشستوں کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے،بلدیاتی انتخابات کے عمل کو مکمل کیا جائے،بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا حلف لیا جائے،نتائج میں ناخیر نا منظور ‘‘سمیت دیگر نعرے اور مطالبات درج تھے ۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو متنبہ کیا ہے کہ اگر فوری طور پر ملتوی شدہ 11یوسیز میں انتخابی شیڈول کا اعلان ،رکے ہوئے نتائج جاری نہ کیے گئے اور انتخابی عمل کو مکمل نہ کیا گیا تو الیکشن کمیشن کے خلاف ٹرین مارچ اور الیکشن کمیشن اسلام آباد پر طویل دھرنا دیاجائے گا،چیف الیکشن کمشنر اگر چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی احتجاج نہ کرے تو اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے ،کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کو ان کے آئینی و قانونی اور جمہوری حقوق سے محروم نہ کیا جائے ،منتخب بلدیاتی نمائندوں ، چیئر مین ، وائس چیئر مین اور میئر کو عوام کے مسائل حل کرنے کا موقع دیا جائے ،یہ کیسا جمہوری نظام ہے کہ جس میں پہلے انتخابات کروانے کے لیے جدوجہد کی جائے اور اس کے بعد جیت جائیں تو اپنے ووٹوں اور سیٹوں کی حفاظت کی جائے اور الیکشن کمیشن پر احتجاج کرکے حق مانگا جائے۔بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کے لیے بھی گورنر سندھ بہادرآباد میں موجودتھے ، آج بھی وہیں موجود ہیںاور سازشیں کررہے ہیں ،ایم کیو ایم اب اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ دھرنا کیا کوئی دھرنی بھی دے سکے۔ گورنر سندھ کو بلا کر دھرنا ملتوی کروا رہی ہے ۔ مظاہرے سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، جنرل سکریٹری جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، امیر جماعت اسلامی ضلع قائدین سیف الدین ایڈوکیٹ ، امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مولانا مدثر حسین انصاری ،امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی عبد الجمیل ، امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی مولانا فضل احد ،جناح ٹاؤن کے نومنتخب چیئرمین جنید مکاتی،،گلشنِ اقبال کے نومنتخب وائس چیئرمین آصف اقبال ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں