میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوابشاہ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کوہراساں کرنے پرمردڈاکٹر،3خواتین کیخلاف مقدمہ

نوابشاہ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کوہراساں کرنے پرمردڈاکٹر،3خواتین کیخلاف مقدمہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

نوابشاہ میں پیپلزمیڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ پروین رند کو جنسی ہراساں کرنے پرایک مرد ڈاکٹراور3 خواتین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ متاثرہ طالبہ پروین رند کی مدعیت میں ڈائرکٹرنرسنگ ڈاکٹرغلام مصطفی راجپوت اور3نامعلوم خواتین کیخلاف درج کیا گیا۔ مقدمے میں جنسی ہراساں کرنے، اقدام قتل اورزخمی کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کی 2 ہاسٹل وارڈنزفرحین اورعاتکہ کوبھی معطل کردیا گیا ہے۔مقدمے کے اندراج کے متاثرہ طالبہ، اس کے خاندان اورسول سوسائٹی نے12 گھنٹوں سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کردیا۔متاثرہ طالبہ پروین رند نے پولیس کودئیے گئے بیان میں کہا کہ ڈائرکٹرڈاکٹرغلام مصطفی اسے جنسی تعلق رکھنے کے لئے ہراساں اورپریشان کرتے تھے۔اس بارے میں متعلقہ افسران کو متعدد بارشکایت بھی۔پروین رند نے کہاکہ 9 فروری کوماسک لگائی ہوئی 3 خواتین کمرے میں داخل ہوئیں اورتشدد کا نشانہ بنایا۔ان خواتین نے ڈائرکٹرسے تعلقات نہ رکھنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیا ں دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں