میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ اسمبلی کاتاریخی فیصلہ،طلبہ یونینزپرعائدپابندی اٹھالی

سندھ اسمبلی کاتاریخی فیصلہ،طلبہ یونینزپرعائدپابندی اٹھالی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ اسمبلی نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے سالوں بعد طلبہ یونینز پر پابندی ختم کرنیکا بل منظور کر لیا۔سندھ اسمبلی سے منظور شدہ بل کے مطابق طلبہ انتخابات سے 7 سے 11 نمائندوں پرمشتمل یونین کومنتخب کریں گے تعلیمی اداروں میں ہرسال طلبہ یونین کیانتخابات ہوں گے۔بل میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے کی سینیٹ اور سینڈیکٹ میں طلبہ یونین کی نمائندگی ہو گی تعلیمی اداریکی انسدادہراساں کمیٹی میں بھی یونین کی نمائندگی ہو گی۔بل کے مطابق 2ماہ میں تعلیمی اداریطلبہ یونین کے قواعد طیکریں گے تعلیمی اداروں میں ہتھیار رکھنے اور لے کر چلنا ممنوع ہو گا تعلیمی اداروں میں آتش گیر مواد لانا ممنوع ہوگا طلبہ یونین کاکام طلبہ کی بہتری اور سماجی فلاح ہو گا۔جمعہ کی صبح طلبہ یونین سے متعلق مجوزہ بل قائمہ کمیٹی برائے قانون نے منظور کر کے اسمبلی کو بھجوایا تھا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں