سابق دور حکومت کے 10ارب کے 15میگا پراجیکٹس کی شفافیت جانچنے کا فیصلہ
شیئر کریں
سابق دور حکومت میں مکمل ہونے والے 10؍ارب سے زائد مالیت کے 15میگا پراجیکٹس کی شفافیت جانچنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
جس کے تحت منصوبوں کا تخمینہ ، ان پر آنے والی لاگت اور دیگر معاملات کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی ادارے مانیٹرنگ اینڈ ایو یلیو ایشن نے سابقہ دور حکومت میں مکمل ہونے والے 10ارب سے زائد مالیت کے 15میگا پراجیکٹس کی شفافیت جانچنے کیلئے کام شروع کردیا ہے اور متعلقہ محکموں نے اپنا دستاویزی ریکارڈ بھی جمع کر ادیا ہے ۔
ان میگا پراجیکٹس کے تخمینے اور ان پر آنے والی لاگت سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کی تفصیلی رپورٹ تیار کر کے چیف سیکرٹری پنجاب کو پیش کی جائے گی ۔
اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ پنجاب کی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پروگرام، اسمارٹ مانیٹرنگ آف ڈویلپمنٹ پراجیکٹ،ہائیکورٹ کے آئی ٹی سسٹم ،محکمہ ایکسائز کے نئے ای اینڈ ٹی سروس سنٹر ، پراپرٹی رجسٹریشن پراجیکٹس، اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ، اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ، پیپرا کے ای خریداری سسٹم ، ڈی جی ایم اینڈ ڈی سمیت دیگر پراجیکٹس شامل ہیں ۔