میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں گیس بحران، خواتین لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور

کراچی میں گیس بحران، خواتین لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں گیس بحران سنگین ہوگیا، خواتین گھروں میں لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں گیس نہ ہونے کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی، گھروں میں چولھے ٹھنڈے پڑ گئے۔کراچی کے علاقے اولڈسٹی ایریا، کلفٹن، ڈیفنس،صدر، گلشن اقبال اور گلستان جوہر، ایف بی ایریا سمیت پورے شہر میں گیس نایاب ہوگئی۔

گیس نہ ہونے کے باعث خواتین لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبورہوگئیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت گیس بحران کا فوری حل نکالے تاکہ اس پریشانی سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل ہو۔عوام نے کہاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی طرح گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، کبھی چولھے پر گیس ہوتی ہے تو کبھی غائب ہوجاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں