میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے درمیان تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں ایاز صادق کلیدی کردار ادا کررہے ہیں

حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے درمیان تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں ایاز صادق کلیدی کردار ادا کررہے ہیں

Author One
اتوار, ۱۲ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے درمیان تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں اسپیکر سردار ایاز صادق کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

زرائع ے مطابق ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی مذاکرات کے حوالے سے آبزرویشنز جاری کردیں۔

ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ سپیکر سردار ایاز صادق نے متعدد مواقع پر حکومت اور اپوزیشن کو تعمیری اور مثبت بات چیت کی تجویز دی، سردار ایاز صادق نے گزشتہ اجلاس میں باقاعدہ رولنگ کے ذریعے سپیکر آفس کے دروازے تمام اراکین کےلیے کھولنے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے حکومت سے زیادہ اپوزیشن کو وقت دینے کی نہ صرف بات کی بلکہ اس پر عمل بھی کیا، سپیکر قومی اسمبلی افہام و تفہیم کے ساتھ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے پر یقین رکھتے ہیں، سردار ایاز صادق نے ہمیشہ ایک دوسرے کو عزت دینے کی بات کی، سپیکر قومی اسمبلی اب بھی خلوص نیت سے مذاکرات میں سہولت کاری کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ سپیکر کی ہی کامیابی ہے کہ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملا نے والے آج ایک میز پر بیٹھے ہیں، حکومت اور اپوزیشن دونوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سپیکر کی سہولت کاری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کی بہتری کےلیے کام کریں، اسپیکر نے ایک فورم فریقین کو فراہم کردیا ہے اور وہ ان مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں